سوات،باورچی خانہ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

جمعہ 18 جولائی 2025 19:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کانجو(شام بابا قونج )میں باورچی خانہ کی چھت گرنے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بتیس سالہ مسماة بشری بی بی زوجہ سیف اللہ اپنے بچوں کیلئے چائے بنا رہی تھیں کہ اس دوران کچن کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔ مذکورہ کچن پرانی لکڑیوں سے تعمیر کیا گیا تھا جو حالیہ بارشوں کے باعث کمزور ہو چکا تھا۔حادثے کے نتیجے میں بشرا بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائیاں انجام دیں۔