شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہاہے ،وزیر صحت بلوچستان

جمعہ 18 جولائی 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کاسریاب کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردارہے ،مریضوں کو ایک چھت کے نیچے طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ہسپتال میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اصلاحات کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے جمعہ کو شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوئٹہ کا تفصیلی دورہ کیاجہاں انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مختلف وارڈز کا جائزہ لیا اور اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور فوری بہتری کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر امین اللہ مندوخیل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ سریاب کے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کا اہم کردار ہے ،عوام کو ایک چھت کے نیچے تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سریاب کے لوگوں کو شہر آنے کی ضرورت پیش نہ ہو اس ہسپتال کو جدید خطوط پر استوا ر کررہے ہیں ، ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اصلاحات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :