وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد کے ایف-6 مرکز میں ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کے تحت تعمیر کردہ بزنس سینٹر کا افتتاح کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جولائی 2025 19:52

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد کے ایف-6 مرکز میں ورکرز ویلفیئر ..
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد کے ایف-6 مرکز میں ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کے تحت تعمیر کردہ بزنس سینٹر کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری WWF جناب ذوالفقار احمد نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی اور وفاقی وزیر کو خوش آمدید کہا وفاقی وزیر نے منصوبے کی بروقت تکمیل پر WWF کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ "یہ بزنس سینٹر عوامی فلاح اور ادارے کی خود کفالت کی جانب اہم قدم ہے۔" انہوں نے یقین دلایا کہ آمدنی کا استعمال مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کی تعلیم، صحت اور رہائش پر کیا جائے گا۔ سیکرٹری WWF نے بتایا کہ منصوبہ شفاف انداز میں مکمل کیا گیا ہے اور صرف 11 ماہ میں لاگت پوری کر لے گا۔

متعلقہ عنوان :