
عوام پر پٹرول بم گرانے کا نتیجہ، رواں ہفتے کے دوران، چکن، انڈے، پیاز، آلو سمیت 22 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
نئے مالی سال کے مسلسل تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید صفر عشاریہ 38 فیصد اضافہ ہو گیا
محمد علی
جمعہ 18 جولائی 2025
20:30

(جاری ہے)
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ڈیزل 4.15 اور پیٹرول کی قیمت 2 فیصد بڑھ گئی، ایک ہفتے میں چکن 8.31 اور انڈی5.87 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ پیاز 1.76 اور آلوکی قیمت میں1.46 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن کی قیمت میں 1.70 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم ٹماٹر، آٹا، کوکنگ آئل، چینی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ پنجاب بھر میں مہنگائی مافیا نے ایک بار پھر غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے پر برقرار ہے، جس نے پہلے ہی مہنگائی سے پسے ہوئے صارفین کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈے 260 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔انڈوں کی پیٹی اب 7 ہزار 680 روپے تک جا پہنچی ہے، جس سے متوسط طبقے کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔دوسری جانب سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بھنڈی 300 روپے فی کلو، شملہ مرچ 180 روپے فی کلو اور اروی 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ قیمتیں عام آدمی کے لیے ناقابل برداشت بنتی جا رہی ہیں۔پھلوں کی قیمتوں میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔سیب 650 روپے فی کلو، آڑو 380 روپے فی کلو، اور آم (سندھڑی) 320 روپے فی کلو میں مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
-
روٹی 40 روپے کی ہو جانے کا خدشہ
-
سیلاب کی تباہ کاریوں پر سیاست کرنے والے چھوٹی سوچ کے لوگ بےنقاب ہوگئے
-
ہماری تیاری نہیں تھی، سیلاب کیلئے پلان مکمل نہیں کیا
-
سیلاب کی وجہ سے غربت کے اعدادوشمار خطرناک ہو نے جارہے ہیں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیلابی ریلوں میں گھرے9 لاکھ سے زائد متاثرین کو بروقت ریسکیو کرنےکا دعویٰ
-
چیئرمین سینیٹ کا ملتان میں قائم مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ،متاثرین کو بلا تفریق سہولیات دیں گے ، سید یوسف رضا گیلانی
-
پاکستان میں ڈیمز بننے چاہییں لیکن اس کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے
-
ساہیوال، اوورسیز پاکستانی کی بیوی سے گینگ ریپ،جیٹھ ،بھتیجے سمیت چار کے خلاف مقدمہ دو گرفتار
-
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے‘ عظمیٰ بخاری
-
ْپی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی ،ستلج اور چناب میں سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
-
پاکستان نے 2022ء کے بعد بے مثال معاشی چیلنجز پر قابو پایا ہے، گورنر سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.