
ْپی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی ،ستلج اور چناب میں سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
منگل 2 ستمبر 2025 20:04

(جاری ہے)
متاثرہ اضلاع میں ریسکیو ریلیف سرگرمیوں میں 7 لاکھ 8 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انی کا بہائو 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی کے مقام پہ پانی کا بہائو 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک ہے۔دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کی طرف بڑھ رہا ہے۔دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 96 ہزار کیوسک جبکہ چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پہ پانی کا بہائو 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے،اسی طرح قادر آباد کے مقام پہ پانی کا بہائو 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے۔ریلیف کمشنر نے کہا کہ ہیڈ تریموں کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو 5 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ریلیف کمشنر نے کہا کہ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو 54 ہزار کیوسک جبکہ شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہائو 60 ہزار کیوسک ہے،بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہائو 1 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہائو1 لاکھ7 ہزار کیوسک ہے۔ ریلیف کمشنر نے کہا کہ منگلا ڈیم 82 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے۔دریائے ستلج پر موجود بھارت کا بھاکڑا ڈیم 84 فیصد تک بھر چکا ہے۔پونگ ڈیم98 فیصد جبکہ تھین ڈیم92 فیصد تک بھر چکا ہے۔ریلیف کمشنر نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے 41 شہری جاں بحق ہوئے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں اورکسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔نبیل جاوید نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی۔ نارووال میں 77 ملی میٹر راولپنڈی 64، مری 34، ڈی جی خان 31، لاہور 21، گجرانوالہ 15، گجرات 6، سیالکوٹ 6 اور ملتان 2 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
-
روٹی 40 روپے کی ہو جانے کا خدشہ
-
سیلاب کی تباہ کاریوں پر سیاست کرنے والے چھوٹی سوچ کے لوگ بےنقاب ہوگئے
-
ہماری تیاری نہیں تھی، سیلاب کیلئے پلان مکمل نہیں کیا
-
سیلاب کی وجہ سے غربت کے اعدادوشمار خطرناک ہو نے جارہے ہیں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیلابی ریلوں میں گھرے9 لاکھ سے زائد متاثرین کو بروقت ریسکیو کرنےکا دعویٰ
-
چیئرمین سینیٹ کا ملتان میں قائم مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ،متاثرین کو بلا تفریق سہولیات دیں گے ، سید یوسف رضا گیلانی
-
پاکستان میں ڈیمز بننے چاہییں لیکن اس کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے
-
ساہیوال، اوورسیز پاکستانی کی بیوی سے گینگ ریپ،جیٹھ ،بھتیجے سمیت چار کے خلاف مقدمہ دو گرفتار
-
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے‘ عظمیٰ بخاری
-
ْپی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی ،ستلج اور چناب میں سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
-
پاکستان نے 2022ء کے بعد بے مثال معاشی چیلنجز پر قابو پایا ہے، گورنر سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.