
پاکستان نے 2022ء کے بعد بے مثال معاشی چیلنجز پر قابو پایا ہے، گورنر سٹیٹ بینک
منگل 2 ستمبر 2025 20:04

(جاری ہے)
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کاسالانہ اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں ملک کے نمایاں ٹیکسٹائل برآمدکنندگان، پالیسی سازوں اور دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔
منگل کو منعقد ہونے والے اجلاس کے مہمانِ خصوصی گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے تفصیلی خطاب میں پاکستان کی مجموعی معیشت میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ پی ٹی سی کی قیادت اور اراکین نے برآمدی مسابقت کو مضبوط بنانے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب زیادہ مستحکم بنیاد پر کھڑی ہے۔ مالی سال 2026ء میں شرح نمو 3.25 تا 4.25 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ استحکام برقرار رکھا جائے، ذخائر میں اضافہ کیا جائے اور افراطِ زر کو 5 تا 7 فیصد کے ہدف کے اندر رکھا جائے۔پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور نے گورنر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر وہ ساختی رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی جو برآمدکنندگان کو متاثر کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت مستحکم ہورہی ہے مگر کاروبار کرنے کی لاگت اب بھی غیر مسابقتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایکسپورٹ فسیلی ٹیشن اسکیم (ایف ای ایس ) سے اہم خام مال کو خارج کرنے نے برآمدکنندگان پر غیر ضروری بوجھ ڈال دیا ہے، جبکہ عالمی منڈی اس وقت پاکستان کے لیے مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کا نادر موقع فراہم کرتی ہے۔ فواد انور نے کہا کہ خام مال پر درآمدی ڈیوٹیز ختم کی جائیں اور سیلز ٹیکس 3 تا 5 فیصد تک محدود اور مکمل ریفنڈ ایبل کیا جائے ،بڑھتی اجرت اور توانائی کی لاگت پورا کرنے کے لیے سبسڈی شدہ فنانسنگ سہولیات فراہم کی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پی ٹی آئی رہنماوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا حکم
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.