چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 18 جولائی 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والد کا سایہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے اور اس کا اٹھ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ عاصمہ ارباب عالمگیر اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔