ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا سراج احمدبلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس

جمعہ 18 جولائی 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا سراج احمدبلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی سطح پرتعلیم سے متعلق مسائل، اہداف اور بہتری کے اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی تعلیمی افسران کے علاوہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان، اورخزانہ آفس کے نمائندے نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، بچوں کی اسکولز میں رجسٹریشن کی شرح جیسے اہم امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسراج احمد بلوچ نے تعلیم کو معاشرے کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔اجلاس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ طلباوطالبات کو تعلیم کے حصول میں مشکلات درپیش نا ہوں۔اس موقع پر ڈی سی آفس کے سپرینٹنڈینٹ سلیم اللہ رونجھو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :