Live Updates

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے فلیگ شپ منصوبے ''ایمپلائی ایبل ڈیجیٹل اسکلز انیشیٹو فار یوتھ آف خیبرپختونخوا'' کا افتتاح

پ*نوجوانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا منصوبہ ہے۔ معاون خصوصی شفقت ایاز

جمعہ 18 جولائی 2025 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سائنس، ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے آج خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے فلیگ شپ منصوبے ''ایمپلائی ایبل ڈیجیٹل اسکلز انیشیٹو فار یوتھ آف خیبرپختونخوا'' کا باضابطہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب حیات آباد پشاور میں خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں آئی ٹی ماہرین، اساتذہ، نوجوانوں، سول سوسائٹی نمائندگان اور میڈیا کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ> ’’پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں اور فری لانسنگ کے میدان میں آگے لایا جائے تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔

(جاری ہے)

‘‘انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جس میں ڈیجیٹل اسکلز پروگرامز کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

اس منصوبے کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو مفت تربیت دی جائے گی تاکہ وہ عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جُڑ کر فری لانسنگ اور آن لائن روزگار حاصل کر سکیں۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ:> ’’ہم ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور حکومت کا کام ہے کہ ان صلاحیتوں کو اجاگر کر کے انہیں عالمی سطح کے مواقع فراہم کرے۔

‘‘معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ، سائنس و ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ایسے مزید پروگرامز کا بھی آغاز کرے گا جن سے نہ صرف نوجوان بلکہ خواتین، خصوصی افراد اور دیہی علاقوں کے طلبہ و طالبات بھی مستفید ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’’ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کا خواب تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، کوڈنگ، گرافکس، ویب ڈویلپمنٹ، ایپ ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور دیگر اسکلز میں تربیت دیں۔

‘‘تقریب کے اختتام پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے کہا کہ ’’ہم نوجوانوں پر سرمایہ کاری کو سب سے اہم ترجیح سمجھتے ہیں۔ یہ اسکلز پروگرام نہ صرف خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو روزگار دے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی مضبوط بنانے میں کردار ادا کرے گا۔‘‘
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات