پاکستان شاہینز نے سیریز کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 00:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) پاکستان شاہینز نے سیریز کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ ٹیم نے ٹون برج اسکول گرائونڈ میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل کیا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستان شاہینز کا اسکواڈ سعود شکیل کی قیادت میں دورہ انگلینڈ میں تین ون ڈے اور دو تین روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا۔

(جاری ہے)

ون ڈے میچز بالترتیب 22، 25 اور 27 جولائی کو کھیلے جائیں گے جب کہ پہلا تین روزہ میچ 29 سے 31 جولائی تک سینٹرل کاؤنٹی گراؤنڈ، ہوو میں ہو گا۔ دوسرا تین روزہ مقابلہ 3 سے 5 اگست تک کینٹربری کے سپیٹ فائر گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز کا یہ دورہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم موقع ہے کہ وہ غیر ملکی کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے خود کو تیار کریں۔