میکسیکو کی صدر نے امریکا کی نئی سرحدی دیوار کی تعمیر کو مسترد کر دیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:54

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباوم نے امریکامیکسیکو سرحد پر دیوار کے نئے حصے کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے اسے امریکی حکومت کا یکطرفہ اقدام قرار دیا ہے۔شنہو اکے مطابق صدر کلاؤڈیا شینباوم نے پریس کانفرنس میں زور دیتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اس منصوبے میں کسی بھی طرح شامل نہیں اور نہ ہی اس کی فنڈنگ میں کوئی تعاون کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیوار خود بنا رہے ہیں، ہم اس دیوار کی حمایت نہیں کرتے، ہم نے تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے ایک محفوظ سرحد حاصل کی نہ کہ دیواروں کے ذریعے۔کلاؤڈیا شینباوم نے اس تعمیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یک طرفہ فیصلہ قرار دیا اور زور دیا کہ میکسیکو ترقی پر مبنی تعاون اور امریکا میں رہنے والے میکسیکن باشندوں کے احترام کو ترجیح دیتا ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے ٹرمپ انتظامیہ نے نیو میکسیکو کے سانتا تریسا اور شمالی میکسیکو کے سیوداد خواریز کے درمیان ایک ثانوی سرحدی رکاوٹ کی تعمیر کے نئے مرحلے کا آغاز کیا، منصوبے کے تحت 9.6 کلومیٹر طویل، 9 میٹر اونچے سٹیل کے کھمبے پرانی 5.5 میٹر اونچی باڑ کے پیچھے نصب کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :