سویدا میں ہماری فورسز اپنی جگہ پر ہیں، شامی وزرت داخلہ

ترجمان نے سویدا صوبے میں داخلی سیکیورٹی فورسز کے داخل ہونے کی تردید کر دی

ہفتہ 19 جولائی 2025 12:01

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)شامی وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے سویدا میں اب تک سیکیورٹی فورسز کی کوئی نقل و حرکت یا تعیناتی نہیں ہوئی، اور وزارت کی فورسز عام تیاری کی حالت میں ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان نورالدین البابا نے واضح کیا کہ بعض خبر رساں ادارے اور میڈیا چینلوں نے داخلی سیکیورٹی فورسز کے سویدا میں داخلے سے متعلق غیر درست خبریں نشر کیں۔ انھوں نے مزید کہا ہم اس بارے میں کسی بھی سرکاری بیان کے اجرا کی تردید کرتے ہیں اور شائع شدہ اطلاعات کو مکمل طور پر غلط قرار دیتے ہیں۔ان کے مطابق وزارت داخلہ کی فورسز عمومی تیاری کی حالت میں ہیں اور اب تک صوبے میں ان کی کوئی نقل و حرکت یا تعیناتی نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :