سعودی عرب کے ریلیف سینٹر میں دماغی رسولی والی فلسطینی بچی کا کامیاب علاج

ہفتہ 19 جولائی 2025 12:45

سعودی عرب کے ریلیف سینٹر میں دماغی رسولی والی فلسطینی بچی کا کامیاب ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ سینٹر نے غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والی نو سالہ فلسطینی بچی سما کی جان بچانے کے لیے فوری کارروائی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بچی دماغی رسولی میں مبتلا تھی اور اسے فوری اور خصوصی طبی مداخلت کی ضرورت تھی۔ سینٹر نے بچی کو اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع الحسین کینسر سینٹر منتقل کرایا اور اس کے علاج کے اخراجات فراہم کیے۔

(جاری ہے)

خصوصی ڈاکٹروں کی نگرانی میں اس کا علاج شروع ہوا۔ یہ سب غزہ کی پٹی میں صحت کے شعبے کو درپیش شدید ابتری اور طبی خدمات بالخصوص خصوصی خدمات کی کمی کے پیش نظر کیا گیا۔یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے کی جانے والی انسانی اور امدادی کوششوں کا تسلسل ہے۔ ان کوششوں کے تحت سب سے زیادہ ضرورت مند افراد کو خصوصی طبی نگہداشت فراہم کی جاتی ہے تاکہ انہیں درپیش صحت کے چیلنجز کے دوران ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔