افغانستان ، ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:34

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) افغانستان کے صوبہ غزنی میں کا ر اور ٹرک کے تصادم سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق یہ حادثہ صوبے کے ضلع آب بند میں ہفتے کی صبح تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔