ریلوے سگنل وائر چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:54

ریلوے سگنل وائر چوری کرنے والے 3ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے ریلوے سگنل وائر چوری کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 500 میٹر سگنل وائر برآمد کرلی گئی، ملزم نعیم 3روز قبل ریلوے اسٹیشن چیچوکی ملیاں سے الیکٹرک سگنل وائر چوری کرکے فرار ہوگیا تھا، ایس ایچ او ریلوے جڑانوالہ محمد شہزاد نے مقدمہ درج کرکے 2 روز میں ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم نعیم کے علاوہ وائر خریدنے والے نصیر اور کباڑئیے امجد کو بھی گرفتار کرلیا گیا، کباڑئیے امجد کے قبضے سے چوری شدہ 250 میٹر سگنل وائر اور سابقہ چوری شدہ 250 میٹر وائر بھی برآمد کرلی گئی۔

ڈی آئی جی نارتھ نے ملزمان گرفتار کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی ریلویز کے احکامات کی روشنی میں ریلویز پولیس نے زیرو تھیفٹ پالیسی کے تحت ریلوے مٹیریل کی چوری کے خلاف کارروائیوں کا عمل تیز کردیا۔

متعلقہ عنوان :