
وزیراعلیٰ مریم نواز سے چوہدری نصیر احمد عباس ،ملک نور اعوان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بارے گفتگو کی
ہفتہ 19 جولائی 2025 16:10

(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،ہر علاقے کی یکساں ترقی اور عوامی فلاح کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،مثالی گائوں پراجیکٹ کے تحت دیہات میں شہروں جیسی اعلیٰ معیار ی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں،پنجاب کے بارہ ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر و بحالی ہو چکی ہے جبکہ دسمبر تک 18 ہزار کلومیٹر مکمل ہو جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز سے ایک کروڑ سے زائد مریض گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں، پنجاب میں نئے ہسپتالوں کی تعمیر بھی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ، ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔مریم نواز شریف نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے،بیرون ملک پاکستانی ملک کا قابل فخر سرمایہ ہیں اور حکومت ان کے مسائل کے حل کےلئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے،حکومت پنجاب سرمایہ کاری کے مواقع بڑھا رہی ہے تاکہ اوورسیز کمیونٹی کی محنت ملک کی خوشحالی میں ڈائریکٹ شامل ہو سکے۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیرعباس نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں عوامی خدمت کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں،ان کی انتھک محنت اور ہر شعبے پر ذاتی توجہ عوام میں امید اور اعتماد کا باعث بن رہی ہے۔ملک نور اعوان نے کہا کہ مختصر وقت میں مثالی خدمت کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیر اعلیٰ کے وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اوورسیز کمیونٹی کو اطمینان ہے کہ پنجاب حکومت ان کے مسائل حل کرے گی۔\932مزید قومی خبریں
-
کے الیکٹرک بحران شدت اختیار کر گیا، حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ
-
نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل، دوسرا زخمی
-
بدر ایکسپو فئر دنیا بھر میں ملکی مصنوعات کو متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ہوگی، سید ناصرشاہ
-
پنجاب میں بارشوں کے دوران 119اموات ہوئیں‘رضوان نصیر
-
جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع
-
کراچی،ہوٹل پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کی شہری کے ہاتھوں ہلاکت، فوٹیج منظر عام پر آگئی
-
مصطفیٰ عامر قتل کیس سماعت کیلئے ٹرائل کورٹ منتقل
-
شہری خطرناک عمارتیں فوری خالی اور حکام کے ساتھ تعاون کریں، شرجیل میمن
-
اختیارات، وسائل کی تقسیم ہوگی تو برابری کی بنیاد پر ہوگی، کامران ٹیسوری
-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامی اداروں کو ایئرپورٹس کے قریب واقع حساس مقاما ت 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی
-
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ اور ان کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ کی سینئر اینکرپرسن مہربخاری کی رہائش گاہ آمد، ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
-
حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے،صدر مملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.