گورنر ہاؤس پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس،مخصوص نشستوں کے حامل اراکین کی حلف برداری،سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) گورنر ہاؤس پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماسینیٹر مولانا عطاالرحمان ،اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ،جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، جنرل سیکرٹری شازی خان ، پی پی پی کے سینیٹ کے امیدوار روبینہ خالد، طلحہ محمود، جمعیت علماء اسلام سے سینیٹ کے امیدوار مولانا عطا الحق درویش، دلاور خان ،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے اقبال وزیر،اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حامل اراکین اسمبلی کی حلف برداری اور سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے موجود ہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس حوالہ سے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکمت عملی طے کی گئی۔