وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ڈی پی او محمد خالد سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی

ہفتہ 19 جولائی 2025 18:23

وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ڈی پی او محمد خالد سے ٹیلی فو نک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ڈی پی او محمد خالد کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جرات اور دلیری کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر ڈی پی او ہنگو محمد خالد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی پی او ہنگو محمد خالد اور زخمی ایس ایچ او نبی خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کے سر کا تاج ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔ ڈی پی او ہنگو محمد خالد کواس دوران 3 گولیاں لگی ہیں۔

متعلقہ عنوان :