بٹگرام،اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی تھاکوٹ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،10 دکانوں کو مسمار کر دیا گیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 19:45

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی زیر نگرانی تھاکوٹ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے 10 دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی زیر نگرانی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایم اے عملہ،مقامی پولیس اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تعاون سے ہفتہ کے روز تھاکوٹ بازار میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا جس میں تھاکوٹ بازار اور بنہ آلائی روڈ کے ساتھ قدرتی آبی گزرگاہوں اور نالوں میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی کنکریٹ کی تجاوزات/تعمیرات کو ختم کر دیا گیا،انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران تقریبا ً دس ڈھانچے/دکانوں کو مسمار کر کے پانی کے راستوں کو کامیابی کے ساتھ صاف کیا گیا ہے،انسداد تجاوزات مہم جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آبی گزرگاہوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والی ایسی تمام غیر قانونی تعمیرات کو ختم نہیں کیا جاتا،کاروائی کا مقصد مناسب نکاسی آب کو یقینی بنانا ہے تاکہ سیلاب کی روک تھام کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :