sرحیم یارخان، اختیارات کاناجائزاستعمال اور کرپشن الزامات

ٰایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے نوکری سے برطرف کیئے جانیوالے سب انسپکٹروں کی اپیلیں خارج کردیں

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:10

غ*رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2025ء)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے اختیارات کاناجائزاستعمال اور کرپشن کے الزامات کے تحت نوکری سے برطرف کیئے جانیوالے سب انسپکٹروں کی اپیلیں خارج کردیں‘ تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل کچہ کے تھانوں میں تعینات رہنے والے نویدنوازواہلہ اورسیف اللہ ملہی کوممبرصوبائی اسمبلی ممتازعلی خان چانگ کی نشاندہی پراختیارات کاناجائز استعمال کرنے‘کرپشن اورکچہ کے ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ تعلقات پر نوکری سے برطرف کردیاتھا جس پردونوں سب انسپکٹروں نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان سے نوکری پربحال کرنے کی اپیل کررکھی تھی گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی نے دونوں سب انسپکٹروں کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے انتہائی سخت ریمارکس دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نوکری سے برطرف سب انسپکٹربحالی کیلئے ٹربیونل میں اپیل دائرکرنے کاحق رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :