شاہ محمود قریشی و ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف انتشار انگیز تقاریرکیس کی سماعت ملتوی

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کو شیر پائو پل پر انتشار انگیز تقاریر کے کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں جاری جیل ٹرائل میں گواہوں کے بیانات مکمل کر لیے گئے جبکہ ملزمان کے حتمی بیانات بھی قلمبند ہو چکے ہیں۔عدالت نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ سماعت پر وکلا پیر کے روز اپنے حتمی دلائل مکمل کریں۔مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔