فیصل کریم کنڈی سے جے یو آئی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کی ملاقات

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللّٰہ نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے حامل ممبران کی حلف برداری اور سینیٹ الیکشن کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، جنرل سیکرٹری شجاع خان المعروف شازی خان بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹیوں کی صورتحال، حکومتی جماعت کے ممبران کی جانب سے جاری رابطوں ، صوبہ میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔