
عالمی اعزازات پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید فضائی تیاری عالمی معیار کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی رائل انٹرنیشنل شو میں ٹرافیاں جیتنے پر شاہینوں کو مبارکباد
اتوار 20 جولائی 2025 10:40
(جاری ہے)
محسن نقوی نے کہا کہ رائل انٹرنیشنل ایئر شو 2025 میں پاکستان فضائیہ نے جے ایف - 17 تھنڈر اور سی-130 ہرکولیس کی بدولت “Spirit of the Meet” اور “Concours d’Élégance” ٹرافیاں جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ عالمی اعزازات پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید فضائی تیاری اور عالمی معیار کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک فضائیہ نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کی فضاؤں کے محافظ ہر میدان میں تیار ہیں،پاک فضائیہ کی ٹیم نے دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں ایسا عملی مظاہرہ کیا جس نے دنیا کی بڑی فضائی قوتوں کو بھی داد دینے پر مجبور کر دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دشمن کے فضائی عزائم خاک میں ملانے والی پی اے ایف نے عالمی سطح پر بھی اپنی سبقت کا لوہا منوایا،یہ جیت ایک مضبوط اور خوددار پاکستان کا عالمی اعزاز ہے، جہاں جذبہ، علم اور ٹیکنالوجی قومی دفاع کے ستون ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی اے ایف صرف ایک فضائیہ نہیں بلکہ قومی جذبے کا پرچم بردار ادارہ ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پی اے ایف کے شاہینوں نے آسمان پر صرف طیارے نہیں، قوم کا وقار اور اعتماد بھی بلند کیا،یہ کامیابی نہ صرف ایک فضائی مظاہرہ ہے بلکہ ایک پیغام ہے کہ ’’پاکستان تیار ہے، ہر چیلنج کے لئے، ہر افق کے لئے‘‘۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم اپنے شاہینوں، انجینئرز اور قائدین کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی قیادت میں پاکستان کا نام فضاؤں سے بھی بلند کر دیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون/1 آمد، جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پاکستان ہاؤس کا دورہ، پاکستانی سفیر نے ظہرانے کا اہتمام کیا
-
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیر اعلی سندھ
-
بلوچستان کی ترقی مالی خود انحصاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
-
عظمی بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کے گھر آمد، سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر ا ظہار تعزیت
-
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.