ایران نے پابندیوں کے دبائو میں اضافہ ہونے کی صورت میں دو اقدامات کی دھمکی دے دی

دبا ئوجاری رہا تو یورینیم افزودگی کو بڑھاسکتے ہیں،ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان

اتوار 20 جولائی 2025 10:55

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر پابندیوں میں اضافہ ہوا تو وہ جوہری عدم پھیلا کے معاہدے سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے اور یورینیم کی افزائش 60 فی صد سے بھی زیادہ بڑھا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ن کا کہنا تھا کہ ایران نے اس وقت صرف اضافی پروٹوکول پر عمل درآمد رضاکارانہ طور پر معطل کر رکھا ہے، لیکن مزید دبا کی صورت میں ایران جدید سینٹری فیوجز کی تیاری و برآمد، اور جوہری تعاون میں توسیع جیسے اقدامات پر بھی غور کرے گا۔