Live Updates

قصور،بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے زخمی میاں بیوی جان کی بازی ہا ر گئے

اتوار 20 جولائی 2025 10:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے زخمی میاں بیوی جان کی بازی ہا ر گئے۔گاں نتھو والی حویلی میں کمزور چھت زمین بوس ہوئی جس میں استخار اور اس کی بیوی عمری بی بی زخمی ہو گئے تھے۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے گزشتہ روز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے زخمی ہونیوالے دونوں میاں بیوی45 سالہ استخار اور 42 سالہ عمری بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والے میاں بیوی گاں نتھو والی حویلی کے رہائشی تھے اور بارش کے باعث کمزور چھت زمین بوس ہونے پر دونوں میاں بیوی اور ان کا ایک بچہ زخمی ہو گئے تھے جنہیں ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کیا اور علاج معالجہ کیلئے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا تھا مگر میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات