ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 32 ٹیموں پر مشتمل کرنے کی تجویزسامنے آگئی

کرکٹ کے فارمیٹس اور بڑے ٹورنامنٹس کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل‘ سربراہی نیوزی لینڈ کرکٹ کے راجر ٹوز کریں گے

اتوار 20 جولائی 2025 11:15

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو 32 ٹیموں پر مشتمل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے فارمیٹس اور بڑے ٹورنامنٹس کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔6 افراد پر مشتمل ورکنگ گروپ کی سربراہی نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ راجر ٹوز کریں گے۔

(جاری ہے)

ورکنگ گروپ میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کے سربراہ شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدستور 20 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی۔رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی 3 مہینے تک مو?خر ہونے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں یو ایس اے کرکٹ کو انتظامی معاملات کے حل کے لیے 3 مہینے کا وقت دیا جائے گا۔