سعودی عرب ، اقامہ، لیبیر قوانین اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب 23167 افراد گرفتار

اتوار 20 جولائی 2025 11:25

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)سعودی عرب کے تمام صوبوں میں اقامتی، محنت کشی اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ میدانی کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 23,167 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے 14,525 افراد اقامتی قوانین، 5,511 افراد سرحدی سیکیورٹی کے ضوابط اور 3,131 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

(جاری ہے)

اسی عرصے میں 1,593 افراد کو سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جن میں 30 فی صد یمنی، 69 فی صد ایتھوپیائی اور 1 فی صد دیگر قومیتوں سے تعلق رکھتے تھے۔ علاوہ ازیں 41 افراد کو سعودی عرب سے غیر قانونی طور پر باہر جانے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔مزید یہ کہ 22 افراد کو ایسے افراد کو نقل و حمل فراہم کرنے، ان کو پناہ دینے، روزگار دینے یا ان پر پردہ ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

اس وقت 16,441 غیر ملکی افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جن میں 14,255 مرد اور 2,186 خواتین شامل ہیں۔اب تک8,622 افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی مشنو کے حوالے کیا جا چکا ہے، 3,393 افراد کی سفری بکنگ مکمل کی جا رہی ہے، اور 10,587 افراد کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :