کراچی‘ گلبہار کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 3 پولیس اہلکار زخمی

پولیس اہلکار موبائل میں ملزمان کا پیچھا کر رہے تھے کہ اچانک ایمبولینس سامنے آگئی

اتوار 20 جولائی 2025 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے گلبہار کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق تینوں اہلکار ناظم آباد تھانے میں تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار موبائل میں ملزمان کا پیچھا کر رہے تھے کہ اچانک ایمبولینس سامنے آگئی، تیز رفتاری کے باعث پولیس موبائل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔حکام کا کہنا ہے کہ تینوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔