روسی عدالتوں سے گوگل کو اربوں روبل کے جرمانے

اتوار 20 جولائی 2025 12:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر روسی عدالتوں کی طرف سے کئے گئے جرمانوں کی تقریباً 27.3 بلین روبل ( 347.7 ملین ڈالر) کی خطیر رقم واجب الادا ہے۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ادارے تاس کی رپورٹ کے مطابق یہ جرمانے روسی عدالتوں میں 2021 سے 2025 کے دوران دائر کئے گئے 16مقدمات میں کئے گئے جن میں گوگل پر مختلف مقامی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت بھی روسی عدالتوں میں گوگل کے خلاف 35 مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں کمپنی کے خلاف تقریباً ڈیڑھ ارب روبل کے ہرجانے کے دعوے کئے گئے ہیں۔