بھارت، بیوی نے آشنا کے کہنے پر شوہر کو کرنٹ دیکر قتل کردیا

پولیس نے دونوںملزمان کو گرفتارکرلیا،دوران تفتیش قتل کرنے کا اعتراف

اتوار 20 جولائی 2025 12:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)بھارت میں بیوی نے آشنا کے کہنے پر شوہر کو کرنٹ دیکر قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 36 سالہ شخص کی موت کو حادثاتی کرنٹ سے ہلاکت قرار دیا گیا تھا، لیکن تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اسے اس کی بیوی نے اپنے مبینہ ناجائز تعلقات کی بنیاد پر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کرن دیو، کو 13 جولائی کو اس کی اہلیہ سشمتا نے ماتا روپ رانی ماگو اسپتال میں داخل کرایا اور دعوی کیا کہ وہ کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔

کرن کو مردہ قرار دے دیا گیا اور خاندان نے اسے حادثہ بتاکر پوسٹ مارٹم سے گریز کیا، تاہم پولیس کو مردہ شخص کی عمر اور حالات دیکھتے ہوئے شبہ ہوا اور انہوں نے لاش کو اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔پولیس کی حراست میں سشمتا اور راہول نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ سشمتا نے بتایا کہ کرن اسے اکثر پیسے مانگتا اور بدسلوکی کرتا تھا، جس سے وہ ذہنی طور پر ٹوٹ چکی تھی۔ قتل کی منصوبہ بندی اسی کشمکش کے نتیجے میں کی گئی۔