حکومت اور معیشت کے شراکتداروں کے درمیان مضبوط روابط نا گزیر ہیں، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 20 جولائی 2025 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور معیشت کے شراکتداروں میں مضبوط روابط نا گزیر ہیں جس کیلئے با اختیار فوکل پرسنز کا تقرر کیاجائے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ تذبذب کی صورتحال کاروبار کے لئے نقصان دہ ہے جس سے مقامی سرمایہ کاری منجمد ہونے کا خدشہ ہے، جب تک حکومت اعتماد نہیں دے گی اس وقت تک سرمایہ کاری مارکیٹ میں نہیں آئے گی ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ دوہر ے ٹیکسز اور مہنگے یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے چھوٹے تاجر کے لئے کاروبار کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کاروبار دوست سمجھا جاتا ہے اس لئے کاروباری برادری کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں دو ر کیا جانا چاہیے ۔