چیئرپرسن ویمن کمیشن ریحانہ خان کا میجر رب نواز گیلانی کی شہادت پر اظہارِ افسوس

اتوار 20 جولائی 2025 14:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)چیئرپرسن ویمن کمیشن آزاد کشمیر محترمہ ریحانہ خان نے بلوچستان کے ضلع آوران میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسر میجر رب نواز گیلانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریحانہ خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میجر رب نواز گیلانی کا تعلق مظفرآباد سے تھا اور وہ ایک دلیر، فرض شناس اور محب وطن آفیسر تھے جنہوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید رب نواز گیلانی کی قربانی نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اور افسران وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور میجر رب نواز کی قربانی اس عزم کی واضح مثال ہے۔ چیئرپرسن نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔