انشاء اللہ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہوں گے،خورشید احمد قریشی

اتوار 20 جولائی 2025 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)مسلم لیگ ن گوجرہ کے راہنما خورشید احمد قریشی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے، اور انشاء اللہ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہوں گے۔خورشید احمد قریشی نے کہا صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا دورہِ برطانیہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے،آزاد کشمیر کی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ کو اس طرح کی برطانیہ میں پزیرائی اس سے پہلے کبھی بھی نہیں ملی۔

(جاری ہے)

شاہ غلام قادر بے داغ ماضی کے حامل واحد کشمیری سیاست دان ہیں، جنھوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔برطانیہ میں شاہ غلام قادر کا تاریخی استقبال اور تاریخی جلسے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور مسلم لیگ ن سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔کامیاب دورہ برطانیہ سے یہ بات بھی ثابت ہو گئی کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی بھی پسندیدہ ترین جماعت ہے۔