Live Updates

ٹنڈومحمدخان میں مون سون کے دوسرے اسپیل نے تباہی مچا دی ،شہری و دیہی علاقے پانی میں ڈوب گئے، نکاسی آب کا مطالبہ

اتوار 20 جولائی 2025 15:00

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ٹنڈومحمدخان میں مون سون کے دوسرے اسپیل نے تباہی مچا دی ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ گہرے سیاہ بادل خوب جم کر برسے ،دیہی علاقوں سمیت شہری علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے، زرعی زمینوں پر کھڑی لاکھوں روپے مالیت کی تیار فصلیں تباہی کے دہانے پر ہیں، ٹنڈومحمدخان شہر کے تجارتی علاقوں چاندنی چوک، پاکستانی چو، میر کا پڑ، اناج منڈی ،سیرت النبی چوک، سومرو محلہ،نصیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں تاحال بارش کا پانی موجود ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کرئے اور شہریوں کے جانی مالی نقصان سے بچایا جائے شہریوں کا کہنا تھا کہ بارش تو بند ہوگئی لیکن ہمارے گھروں میں تاحال بارش کا پانی موجود ہے ۔

\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :