گلگت بلتستان میں گندم و آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، ترجمان

اتوار 20 جولائی 2025 16:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) گلگت بلتستان میں گندم و آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے،محکمہ خوراک کے پاس اس وقت 1 لاکھ 80 ہزار گندم بوریوں کی شکل میں ریزرو سٹاک موجود ہے۔ ترجمان محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق محکمہ فنانس اسلام آباد کی طرف سے گندم سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے مالی سال 26-2025 کے لئے مختص کئے گئے ہیں جو کہ وہاں سے ماہانہ بنیاد پر بجٹ ریلیز کرتے ہیں،ماہ جولائی کا بجٹ ریلیز پیر تک جاری ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر کے مطابق محکمہ کے پاس ریزرو سٹاک کی مد میں 1 لاکھ 10 ہزار بوریاں جبکہ گندم آٹے کے صارفین کو فراہمی کے حوالے سے نظام کو ڈیجیٹائزیشن کی وجہ سے اب تک محکمہ خوراک کے پاس 70 ہزار بوریوں کی بچت ہوگئی ہے،کل ملاکر 1 لاکھ 80 ہزار بوریاں سٹاک میں موجود ہیں۔ادارہ ہذا اس سٹاک سے کم از کم 2 ماہ عوام کو بلا تعطل گندم/آٹا فراہم کرسکتا ہے۔ ماہ جولائی کا کوٹہ تمام اضلاع کو فراہم کردیا گیا ہے اور گندم آٹے کا کوئی بحران موجود نہیں ہے۔ڈائریکٹر خوراک نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھر ے، محکمہ کے پاس ریزرو سٹاک کی مد میں کافی سٹاک موجود ہے اور بلا تعطل گندم و آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :