قمبرشہدادکوٹ پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

اتوار 20 جولائی 2025 16:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) قمبرشہدادکوٹ پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،قتل کیس میں مطلوب ملزم گرفتاراور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکر لی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سجاول جونیجو انسپکٹر ذوالفقار حیدر منہاس نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تھانہ کھبڑ کے قتل کیس میں مطلوب ملزم ریاض حسین کھوسہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ گرفتار ملزم نے 2025-07-15 کو محمد عظیم کھوسو کو قتل کر کے فرار ہوگیا تھا جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے، جس واقعہ کا مقدمہ تھانہ کھبڑ پر پہلے ہی درج ہے۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ وگن انسپکٹر سید وریل علی شاہ نے بمعہ اسٹاف کے چھاپامار کارروائی میں شہری منصور علی مغیری کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہےجبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :