چارسدہ پولیس کی کارروائی، دو اشتہاری گرفتار

اتوار 20 جولائی 2025 17:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرڈھیری عاشق حسین کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری واجد علی خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں طویل عرصے سے مطلوب دو اشتہاریوں سلمان ولد شہزادہ اور نواب ولد خوشدل ساکنان دوسہرہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کو تھانہ سرڈھیری منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :