کنویں اور نالہ ڈیک میں ڈوب کر دس سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق

دس سالہ عدنان پائوں پھسلنے سے نالہ ڈیک میں جاگرا اورڈوب کر جاں بحق ہو گیا کوٹ پنڈی داس میں فارم ہائوس کے کنویں کی صفائی کیلئے اترنے والے دو مزدور دم گھٹنے سے دم توڑ گئے

اتوار 20 جولائی 2025 17:45

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)کنویں اور نالہ ڈیک میں ڈوب کر دس سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو 1122کے مطابق دس سالہ بچہ عدنان پائوں پھسلنے سے نالہ ڈیک میں جاگرا اورڈوب کر جاں بحق ہو گیا ،ریسکیو اہلکاروںنے دو گھنٹے بعد لاش تلاش کر کے ورثا ء کے سپرد کردی ۔

(جاری ہے)

کوٹ پنڈی داس میں ایک فارم ہائوس پر دو مزدور شبیر اور رمضان کنواں صاف کرنے کیلئے اترے اورگیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے دم توڑ گئے ۔ریسکیو 1122نے دونوں مزدوروں کی لاشیں کنویں سے نکال کر ورثا کے سپرد کردیں ۔

متعلقہ عنوان :