منصورہ بازار میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

ملزم زاہد نے گھریلو جھگڑے پراپنی اہلیہ 45 سالہ صائمہ بی بی کو قتل کیا

اتوار 20 جولائی 2025 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)منصورہ بازار میں شوہر نے نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا،پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلشن پارک منصورہ کے رہائشی زاہد اور اس کی اہلیہ صائمہ بی بی کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز ملزم نے پستول سے بیوی پر فائرنگ کر دی جس سے صائمہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے فوری کارروائی کر کے ملزم زاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔