ڈسٹرکٹ ایسٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،نقدی اور چھینی گئیں موٹرسائیکلیں برآمد

اتوار 20 جولائی 2025 18:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)ڈسٹرکٹ ایسٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،نقدی اور چھینی گئیں موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمشید ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان ریڈ ہینڈڈکوگرفتارکرلیاہے ۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے جگر مرادآبادی روڈ کے قریب کارروائی کرکے 2 ملزمان کو واردات کرتے ہوئے گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبری KOK-5099 اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں حارث ولد اختر اور ایان ولد عارف شامل ہیں، جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی قتل، پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق تھانہ عزیز بھٹی پولیس پولیس نے خفیہ اطلاع پر نظارت پول کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، میگزین اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KFU-1311 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا جوکہ تھانہ تیموریہ کے علاقے سے سرقہ ہوئی تھی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پرگلشنِ اقبال بلاک5 میں کارروائی کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ملزم ملزم عادل رحمن ولد محمد عارف خان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔برآمدہ موٹر سائیکل کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جسکا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور نیپا پل کے قریب وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے۔