ج* سمن آباد پولیس کی کارروائی، طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

نجی اکیڈمی کا آفس بوائے طالبہ سے نازیبا حرکات کرتا تھا، مقدمہ درج، انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے

اتوار 20 جولائی 2025 19:10

ں لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے نوٹس پر سمن آباد پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دسویں جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم محسن کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محسن ایک نجی اکیڈمی میں آفس بوائے کے طور پر کام کرتا تھا اور دسویں جماعت کی طالبہ سے نازیبا اور غلط حرکات کرتا تھا۔طالبہ کے بھائی ارحم کی مدعیت میں سمن آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :