بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں تلاشی آپریشن شروع کردیا

اتوار 20 جولائی 2025 21:00

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے علاقے دچھا ن کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کہا ہے کہ تلاشی آپریشن علاقے میں مشکوک نقل وحرکت کی اطلاعات پر شروع کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں مصروف فورسز اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی گئی ۔ آخری اطلاعات تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔