میرامشن بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت ہے ،نوابزادہ امیر حمزہ زہری

میں اپنے والد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے دن رات بلوچستان کے عوام کے مسائل کو کم کرنے اور یہاں کے بیروز گار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنا ہے ،مشیر بلدیات

اتوار 20 جولائی 2025 21:25

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و مشیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری گزشتہ روز خضدار کے دورے پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اتوار کو خلق جھالاوان خضدار میں عوامی بیٹھک لگائی عوام پارٹی ورکرز سیاسی و قبائلی عمائدین اور دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی عوام کے مسائل سنے اورکئی سائلین کی درخواستین نمٹادی اور احکامات جاری کئے جھالاوان کے عوام نواب زہری کے جانثاران اور پارٹی رہنما ورکرز نے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو چنددن کے وقفہ کے بعد دوبارہ خلق جھالاوان میں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا کہ نوابزادہ ایک متحرک حکومتی مشیر ہیں جو دن رات اپنے والد چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی طرح بلارنگ ونسل عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرامشن بلوچستان کے عوام کی بے لوث خدمت ہے میں اپنے والد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے دن رات بلوچستان کے عوام کے مسائل کو کم کرنے اور یہاں کے بیروز گار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کیلئے کوشان ہون مجھے اپنے عوام کے مشکلات کا بہت احساس ہے یہان کا نوجوان احساس محرومی کا شکار ہے میں اپنے استعداد کے مطابق اپنا فرض نبھارہاہوں یقیننا مسائل بہت ہین ہم انشااللہ عوام کو مایوس نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر سے ملاقات کرنے والوں میں سردارزادہ میر ظفراللہ خان ساسولی وڈیرہ مولابخش جاموٹ چیف آفیسر وڈیرہ محمد صالح جاموٹ میر منیر احمد مینگل چیئرمین ٹاؤن کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری سردارزادہ میر عبدالقیوم ساسولی پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری ڈاکر محمد اسماعیل زہری میر جمعہ خان شکرانی سردار صلاح الدین نتھوانی وڈیرہ ارباب علی زہری پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے نائب صدر میر زاہد احمد زہری ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نصراللہ شاہوانی حاجی عبیداللہ قمبرانی انجینئر علی احمد موسیانی ماسٹر عطاء اللہ جاڑوزئی رئس سلال سوز گزگی صدام گزگی قادر شیخ اسد زہری ظفر شاہ دوست محمد زہری علی احمد جتک محمد اکرم شاہوانی سمیت دیگر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود پارٹی ورکرز نے ملاقات کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری پرسنل سیکریٹری خان محمد زہری نائب عبدالمالک زہری میر شعیب احمد زہری عبدالخالق زہری میر علی دوست زہری سمیت بڑی تعداد میں عوام اور پارٹی ورکرز موجود تھے۔