ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس

اتوار 20 جولائی 2025 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سعید احمد دمڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ای۔ ایس۔ پی(یونیسیف) ڈسٹرکٹ منیجر حمیداللہ کاکڑ،ڈی۔ڈی او عبدالغنی جوگیزئی ڈی۔او۔ای غلام محمد کاکڑ، آر۔ٹی۔ایس۔ایم کوآرڈینیٹر عبدالباری کاکڑ،پروفیسر مراد خان کاکڑ، نصیب خان جوگیزئی ڈی۔

او۔

(جاری ہے)

ای محبوب شاہ کاکڑ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سعید احمد دمڑ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ،بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیح اور فرض ہےاور اس مقصد کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیرفعال سکولوں کی بحالی،اساتذہ کی حاضری،سلیبس کی بروقت تکمیل اورمعیاری تعلیم کی فراہمی پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

متعلقہ عنوان :