مراکش ، ہزاروں افراد غزہ کی حمایت اوراسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے

پیر 21 جولائی 2025 12:18

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)مراکش میں ہزاروں افراد غزہ کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے دارالحکومت رباط میں غزہ کی حمایت میں بڑی ریلی نکالی گئی جس دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔دارالحکومت رباط میں نکالی گئی ریلی میں فلسطینی پرچم لہراتے ہزاروں افراد نے غزہ سے اظہار یکجہتی کیا جب کہ احتجاج میں شامل مظاہرین نے اسرائیلی محاصرہ ختم کرکے غزہ میں جنگ بندی اور امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔دوران احتجاج مظاہرین نے مراکش حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔