Live Updates

دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ‘باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں‘فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن

پیر 21 جولائی 2025 12:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 لاکھ 23 ہزار 621 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح تونسہ کے مقام پر پانی کا اخراج 4 لاکھ 18 ہزار 621 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :