بنگلا دیش کیخلاف پہلا ٹی 20، قومی ٹیم نے 2 شرمناک ریکارڈ بنا لیے

یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کی پوری ٹیم بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں آؤٹ ہوگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 جولائی 2025 11:58

بنگلا دیش کیخلاف پہلا ٹی 20، قومی ٹیم نے 2 شرمناک ریکارڈ بنا لیے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جولائی 2025ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیے۔ 
میرپور میں کھیلے گئے 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ 
بنگلا دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

 
یہ پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کا سب سے کم ٹوٹل ہے۔
اس کے علاوہ یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کی پوری ٹیم بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں آؤٹ ہوگئی۔ 
بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے اس سے قبل سب سے کم اسکور 2021ء میں بنایا تھا جب میرپور میں ہی کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 5 وکٹ پر 127 رنز بنا کر فتح حاصل کی تھی۔