کراچی میں بے لگا م خونی واٹر ٹینکر نے ایک اورشہری کی جان لے لی

پیر 21 جولائی 2025 13:02

کراچی میں بے لگا م خونی واٹر ٹینکر نے ایک اورشہری کی جان لے لی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک کے باعث جان لیوا حادثات کا سلسلہ رک نہ سکا، منگھو پیر کے علاقے میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شہری کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔