گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ سی ایم ایچ پشاور

پیر 21 جولائی 2025 20:23

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ سی ایم ایچ پشاور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج ہنگو میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں زخمی ڈی پی او ہنگو خالد خان اور ٹل اسکاؤٹ کے لیفٹیننٹ کرنل خالد کی عیادت کی، گورنر نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ قوم کو آپ جیسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کے علاج معالجہ سے متعلق گورنر کو آگاہ کیا۔