ساہیوال ، ڈپٹی کمشنرنے ضلع ساہیوال کے لئے چینی کی قیمتیں مقررکردیں

پیر 21 جولائی 2025 20:33

ساہیوال ، ڈپٹی کمشنرنے ضلع ساہیوال کے لئے چینی کی قیمتیں مقررکردیں
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے ضلع ساہیوال کے لئے چینی کی قیمتیں مقرر کر دیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 15 جولائی سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو،تھوک 168 روپے اور اور پرچون ریٹ 173 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق ہر ماہ 2 روپے اضافے کے ساتھ 15 اکتوبر سے پرچون قیمت 179 روپے فی کلو ہو گی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ پرچون قیمت ایکس مل ریٹ سے 8 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، جبکہ ریٹیل قیمت کے تعین میں کرایہ، یوٹیلیٹی بلز اور لیبر کے اخراجات شامل کیے جا سکتے ہیں۔محکمہ خوراک نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :